10 مارچ 2021 - 13:40
یمن کی رضاکار فورس نے سعودی جاسوسی طیارہ مار گرایا+ ویڈیو

یمن پر مسلط کردہ جنگ کے چھے سال مکمل ہو رہے ہیں اور یمنی فوج اور رضاکار فورس اب تک سعودی عرب کے کئی جاسوس طیاروں کو سرنگوں کر چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا شہر مآرب کی جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی سے بوکھلایا ہوا سعودی عرب مسلسل یمنی فوج اور رضاکار فورس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے جاسوسی کر رہا ہے۔

یمن پر مسلط کردہ جنگ کے چھے سال مکمل ہو رہے ہیں اور یمنی فوج اور رضاکار فورس اب تک سعودی عرب کے کئی جاسوس طیاروں کو سرنگوں کر چکی ہے۔

سعودی اتحاد یہ سوچ کر حیران ہے کہ یمنی فوج کے پاس اتنی پیشرفتہ ٹیکنالوجی ہے کہ وہ کافی بلندی پر اڑنے والے طیاروں کو بھی سرنگوں کر سکتی ہے۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے اندر اہم اہداف کو نشانہ بنا کر اپنے ارادے ظاہر کر دیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲